کاروار :8؍اپریل (ایس اؤ نیوز ) ساحلی پٹی کے ہائی اولٹیج حلقہ کاروار میں کانگریس پارٹی میں بغاوت کے آثار نظر آرہے ہیں۔ چئیترا کوٹارکر کانگریس ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سے آزاد امیدوار کے طورپر میدان میں اترنےکا فیصلہ کیا ہے، ایسے میں ان کے میدان میں اُترنے سے سیکولر ووٹ تقسیم ہونے کا خدشہ ہے۔
کاروار ضلع پنچایت کے چنڈیا حلقہ سے اکثریت سے جیت درج کرنےوالی سابق ضلع پنچایت ممبر چئیترا کوٹارکر ودھان سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی کی طرف سے اپنی امیدواری درج کی تھی اور پر امید تھیں کہ انہیں ٹکٹ مل جائے گا۔ لیکن آخری لمحات میں کانگریس پارٹی نے ستیش سئیل کا ہی نام کانگریس اُمیدواروں کی لسٹ میں شامل کیا جس سے مایوس چئیترا کوٹارکر آزاد امیدوار کے طورپر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ستیش سئیل کو جیسےہی کانگریس پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دئیے جانےکا اعلان ہواتو نندن گدا میں واقع کوٹارکرکے گھر پر ان کے حمایتیوں کا ہجوم امڈنےلگا۔ وہاں ان کے حمایتیوں نے ان پر زور دینا شروع کیا کہ تم ہر حال میں انتخابات لڑوگی۔ کسی حال میں بھی پیچھے ہٹنےکا فیصلہ نہ لو۔ کارکنان نے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں تم آزاد امیدوار کے طورپرمیدان اترو۔ اپنے حمایتیوں کی پیار بھری ضد کو دیکھتے ہوئے چئیترا کوٹارکر نے بھی فیصلہ لیا کہ وہ آزاد امیدوا رکے طورپرالیکشن لڑیں گی۔ چئیترا کوٹارکر کے میدان میں اترنے سے کاروار کانگریس پارٹی کے لئے سردرد ہوگیا ہے اور انتخابی سیاست میں ستیش سئیل کےلئے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ہے۔ دیکھنا ہے کہ آخری لمحے میں کیا کچھ گل کھلایاجاتاہے۔